سٹی42: قومی کرنسی نوٹوں کی توہین کرنے اور شادی پر کرنسی لٹانے والےدولہا کو 6 ماہ قید کی سزا ہو گئی۔
عبداللہ موسیٰ حسین نے عدالت میں اپنا جرم تسلیم کر لیا کہ اس نے اپنی شادی کے دن قومی کرسنی نوٹ لٹائے، اس عمل سے قومی کرنسی کی توہین ہوئی۔
پاکستان میں شادیوں میں بارات کے موقع پردولہا کی طرف سے کرنسی نوٹ لٹانا بظاہر عام سی بات ہے، باراتی شادی کی خوشی میں نوٹوں کی بارش کر دیتے ہیں۔
لیکن ایک دولہا اپنی شادی پر نوٹ لٹانا اس قدر مہنگا پڑگیا کہ اسے قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق میک اپ آرٹسٹ عبداللہ موسیٰ حسینی کو اپنی شادی پر قومی کرنسی کی توہین کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ گزشتہ دسمبر میں اُس وقت پیش آیا جب عبداللہ اپنی شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے نوٹ اچھال رہا تھا۔
عبداللہ نائیجریا کا رہنے والا ہے۔ نائجیریا میں بھی شادیوں اور دیگر تقریبات میں نوٹ لٹانا فیشن بن گیا ہے۔ اس حرکت کو خوشی کے اظہار اور دولت مندی دکھانے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
کچھ لوگ سے پسند کرتے ہیں لیکن حکومت اس کو سخت ناپسند کرتی ہے۔
عبداللہ موسیٰ پر الزام تھا کہ اس نے شادی کی تقریب کے دوران ناچتے ہوئے ایک لاکھ نائرا کے نوٹ نچھاور کیے، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اس قانون کے تحت کرنسی نوٹ لٹانا،یا کرنسی نوٹ پر پاؤں رکھنا، نوٹوں پر چلنا جرم ہے، جس کی سزا کم از کم 6 ماہ قید یا 50 ہزار نائرا جرمانہ، یا دونوں ہوسکتے ہیں۔
عبداللہ، جو سوشل میڈیا پر "Amuscap" کے نام سے مشہور ہے، اس نے شمالی شہر کانو کی ایک عدالت میں جرم قبول کرلیا ہے جس کے بعد اسے سزا سنائی گئی ہے۔