2 فیکٹریوں میں آگ لگ گئی

 2 فیکٹریوں میں آگ لگ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع 2 فیکٹریوں میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 فائر ٹینڈر دونوں فیکٹریوں میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فیکٹری میں کپڑے کا گودام ہے، جبکہ دوسری فیکٹری میں موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنتے ہیں۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ واٹر بورڈ کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو واٹر ٹینکر بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں فیکٹریوں میں لگنے والی آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer