بے گھر افراد کیلئے اپنا گھر بنانے کا آخری موقع

Naya Pakistan Housing Scheme
کیپشن: Naya Pakistan House
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: بینک آف پنجاب کے پورٹل کے ذریعےایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق درخواستیں بینک آف پنجاب کے پورٹل کے ذریعے آج رات 11 بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ مبلغ 500 پراسیسنگ فیس اور دستخط شدہ درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ منگل 13 اپریل 2021 شام 5 بجے تک بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ میں فزیکل درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ سرکاری ملازمین کی بھرپور دلچسپی کے پیش نظر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔

دوسری جانب ایل ڈی اے کو نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر شروع کرنے کیلئے محکمہ ماحولیات کی جانب سے این او سی موصول ہوگیا ہے۔ محکمہ ماحولیات نے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے سخت شرائط بھی عائد کردی ہیں۔ اپارٹمنٹس کی تعمیر کے دوران درختوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایل ڈی اے کو دس ہزار نئے درخت لگانے کا بھی پابند بنا دیا گیا ہے۔ 

ایل ڈی اے کو اپارٹمنٹس منصوبے میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی بھی لازمی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایل ڈی اے کو کنسٹرکشن کے دوران ماحولیات کے باقاعدہ ایس او پیز اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایل ڈی اے ہلوکی کے مقام میں پہلے فیز میں چار ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرے گا۔ 

اپارٹمنٹس کیلئے مارگیج فنانسنگ، ٹینڈرز جیسے اہم مراحل طے کئے جاچکے ہیں۔ ایل ڈی اے کو محکمہ ماحولیات سے این او سی درکار تھا۔ اس سے قبل محکمہ ماحولیات نے ایل ڈی اے کی درخواست پر اعتراض لگا واپس کردی تھی۔