ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن قریب آتے ہی ن لیگ کو جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کا خیال آگیا

الیکشن قریب آتے ہی ن لیگ کو جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کا خیال آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنےوالےارکان اسمبلی ن لیگ  چھوڑکرکیاگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےجنوبی پنجاب سےتعلق رکھنےوالےارکان اسمبلی سےروابط بڑھالیے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سےڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ،لیہ،جام پور،راجن پور،جہانیاں،وہاڑی ،ملتان سمیت دیگراضلاع کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔  

یہ بھی ضرور پڑھیں: بیساکھی میلہ، بھارت سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

اراکین اسمبلی نے شہبازشریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت کےعملی اقدامات کا نتیجہ جنوبی پنجاب میں ترقی کی حقیقی صورت میں نظر آرہا ہے۔

لازمی پڑھیں: نگران حکومت قانون اور آئین کے مطابق ہو گی: مولا بخش چانڈیو

انکا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےہسپتالوں میں سی ٹی سکین، ہیپاٹائٹس فلٹرکلینکس،عالمی معیار کی اعلیٰ ادویات اوردیگرطبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  سڑکوں کی تعمیرسے دیہات کےلاکھوں مکینوں کوآمدورفت میں آسانی اورکھیت سےمنڈی تک اجناس کی آسان ترسیل ممکن ہوئی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:سیاسی حلقوں میں بڑی ہلچل، الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونے کا ارادہ

سینیٹرحافظ ڈاکٹرعبدالکریم، میاں امتیازاحمد، شیخ فیاض الدین، ڈاکٹرحفیظ الرحمان، سید ساجد مہدی، نغمہ مشتاق، رانااعجازاحمدنون، ذیشان گورمانی، سابقارکان اسمبلی دیوان سیدعاشق حسین بخاری، ملک احمدعلی اولکھ سمیت ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

یہ بھی دیکھیں: