سیاسی حلقوں میں بڑی ہلچل، الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونے کا ارادہ

سیاسی حلقوں میں بڑی ہلچل، الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونے کا ارادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: مسلم لیگی دھڑوں کا متحد ہونے کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم ، ایک انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اکٹھا کرنے پر روابط کا فیصلہ۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پیر پگاڑا نے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

 ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ الائنس بنا کر ایک پلیٹ فارم سے الیکشن میں ہم خیال سیاسی جماعتوں کو حصہ لینا چاہیے۔ تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں انکو یا ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا کے ساتھ ملکر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ جو میٹنگ میں طے کیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کریں گے۔چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سوچ رکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پرلائیں گے۔ مسلم لیگ کے اکٹھے نہ ہونے کی وجہ صرف ایک جماعت تھی جو اب کردار کیفر کردار تک پہنچنا شروع ہوگئی ہے انکےکیسز کے فیصلے جلد آئیں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں : الیکشن کے قریب آتے ہی افسران نے چھٹیاں کرنا شروع کردی

ملاقات مین چودھری مونس الہی، طارق بشیر چیمہ، محمد علی درانی، کامل علی آغا اور طارق حسن بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے پیر پگاڑا کو اپنی کتاب بھی تحفے میں پیش کی۔