کروڑ پتی لاہوریوں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا

کروڑ پتی لاہوریوں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا
کیپشن: City42 -- FBR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ کروڑپتی لاہوریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ تمام بنکوں کے سربراہان  سے گزشتہ پانچ سال کے دوران کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کرنے والے لاہوریوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

  یہ خبر پڑھیں۔۔نوجوان اور متوسط طبقے کا اسمبلیوں میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا

سٹی42 کے مطابق ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ کروڑ پتی لاہوریوں کی بنک ٹرانزیکشنز کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ ایف بی آر نے گزشتہ 5 سال کے دوران کروڑوں روپے کی بنک ٹرانزیکشن کرنے والے لاہوریوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ایف بی آر نے تمام بنکوں کے سربراہان سے سال 2013 سے2017 تک کروڑوں روپے کی بنک ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے نام، اکاؤنٹ نمبرز اور رقوم منتقلی کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔حکومت کے لاہوریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے، سٹی 42 نے بھانڈا پھوڑ دیا

ایف بی آر کے براڈننگ آف ٹیکس بیس زون نے تاحال 5 سے75  کروڑ روپے کی بنک ٹرانزیکشن کرنے والے 15غیر رجسٹرڈ لاہوریوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ایف بی آر کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کے باوجود ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرے گا۔