حکومت کے لاہوریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے، سٹی 42 نے بھانڈا پھوڑ دیا

حکومت کے لاہوریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے، سٹی 42 نے بھانڈا پھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصراللہ ) پنجاب حکومت کے لاہوریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے، مختلف علاقوں میں واٹر پلانٹ، یا توچلائے ہی نہیں گئے، جو چالو تھے انکو بند کر دیا گیا، سٹی 42 کی ٹیم نے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔۔کروڑ پتی لاہوریوں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے چھان بین شروع کردی۔

سٹی 42 کی ٹیم نے ایک بار پھر حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا، کوٹ لکھپت مین روڈ پر چند روز پہلے جس پلانٹ کا افتتاح کیا گیا، اسکی ٹوٹیاں ہیں اور نہ ہی نالیاں، دیوار پر صرف سوراخ ہیں۔دوسری جانب مسلم ٹاؤن میں بنایا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی سالہا سال سے بند پڑا ہے، رانا ٹاؤن میں بھی فلٹریشن پلانٹ ویسا ہی بے یاورومددگار ہے، البتہ ان میں ایک مشترکہ چیزتینوں جگہ لگا تالہ ہے، یا پھر افتتاح کرنے والوں کے بینرز جنہوں نے کبھی مڑ کر ادھر نہیں دیکھا۔

 خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نوجوان اور متوسط طبقے کا اسمبلیوں میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس سے متعلقہ کمپنی اختیارات استعمال کرے اور انہیں جلد صاف پانی کی سہولت فراہم کرے۔