عرفان ملک:گجر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ بزرگ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سگے بیٹے اور اس کی بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان نے مبینہ طور پر محمد عظیم کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ شہری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
انچارج انویسٹی گیشن ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزمان نے جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ محمد عظیم کو قتل کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے، تاہم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔