ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تعمیراتی منصوبوں پر بڑی پابندیاں، کنٹریکٹرز کیلئے نیا حکم

لاہور میں تعمیراتی منصوبوں پر بڑی پابندیاں، کنٹریکٹرز کیلئے نیا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تعمیراتی منصوبوں میں دھول اور مٹی کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

 ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کی جانب سے ڈسٹ پولوشن کنٹرول کے حوالے سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

EPA کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں میں ڈسٹ کنٹرول کے مقررہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹریکٹرز کے خلاف جرمانے عائد کیے جائیں گے، جبکہ تعمیراتی سائٹس سے دھول اور مٹی کے سڑکوں یا آبادیوں تک پھیلاؤ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تعمیراتی مقامات پر مسٹ سپرنکلر سسٹم کی تنصیب بھی لازم قرار دی گئی ہے تاکہ گردوغبار کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ تعمیراتی سائٹس کے گرد کم از کم 10 فٹ بلند پردہ لگانا ضروری ہوگا، جبکہ مٹی اور ملبہ لے جانے والی گاڑیوں کو کم رفتار سے چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماحولیاتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ڈسٹ کنٹرول کے ضوابط پر عمل نہ کرنے والے منصوبوں اور کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔