مریم مظہر: لاہور شہر میں گرمی کا راج برقرار ہے، جبکہ ہوائیں کم چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہے، جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 156 ریکارڈ کی گئی ہے۔