سٹی 42 : ستمبر میں صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت مل گئی ۔
فیسکو حکام کے مطابق مقررہ تاریخ سے قبل صارفین سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں، صارفین بلوں کی مقررہ تاریخ میں پانچ روز کی توسیع کرواسکتے ہیں۔ گھریلو کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی اجازت دی گئی ۔
فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صارفین متعلقہ سرکل دفاتر سے بلوں میں توسیع کرواسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ گزرنے پر صارفین کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع نہیں ہو گی ۔