سعید احمد سعید: حبیب آباد اور رینالہ خورد میں آج ہونیوالی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ مرتب ہوگئی
لاہور ریلوے ڈویژن حکام نے رپورٹ ریلوے ہیڈکوارٹر ارسال کی،رینالہ خورد ریلوے سٹیشن ماسٹر، مال گاڑی گارڈ، ٹرین ڈرائیور حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا
رپورٹ کے مطابق مال گاڑی کا گارڈ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے و بروقت اطلاع دینے میں ناکام رہا،مال گاڑی ڈرائیو کاوشن کو سمجھنے میں ناکام رہا جس سےدونوں مال گاڑیوں کا تصادم ہوا،حادثے سے مال گاڑی کی چار ٹرالیاں ڈی ریل ہوئیں جس سے دونوں ٹریک بلاک ہو گئے،حادثے کے بعد دوسری مال گاڑی حبیب آباد ریلوے سٹیشن کے قریب پہنچی،حبیب آباد ریلوے سٹیشن ماسٹر نے رینالہ خورد سٹیشن ماسٹر سے لائن کلیئر مانگی
رینالہ خورد سٹیشن ماسٹر نے پہلی مال گاڑی کے پہچنے سے پہلے ہی لائن کلیئر قرار دیدی،حبیب آباد ریلوے سٹیشن ماسٹر نے بعدازاں دوسری مال گاڑی پیپر لائن کلیئر اور کاوشن جاری کیا۔ٹرین ڈرائیور نے کاوشن پہ دھیان دئیے بغیر ٹرین اوور سپیڈ سے رواں دواں رکھی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App