ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم ! اہم خبر آگئی

سکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم ! اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے ہفتے کے روز نجی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور شہری سیلاب کے باعث طویل تعطیلات کے دوران جو تعلیمی نقصان ہوا ہے، اس کی تلافی کے لیے ہفتے کے دن بھی تدریسی عمل جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے اور نصاب کی تکمیل کو ممکن بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ موسم کی خرابی سے متاثرہ دنوں کی کمی پوری کی جا سکے۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

یاد رہے کہ حالیہ بارشوں نے کراچی میں معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں جبکہ ملیر اور لیاری ندیوں میں پانی کی سطح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ شہر کی اہم شاہراہیں اور گلیاں بھی پانی میں ڈوبی رہیں، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

قبل ازیں، سندھ حکومت نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے پیشِ نظر کراچی ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ موسمیاتی ادارے نے مزید بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر حالات اب بھی غیر یقینی ہیں۔