طاہر جمیل: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی زیر نگرانی تھیم پارک میں نکاسی آب کا آپریشن تیز رفتاری سے جاری ہے۔
ڈی سی موسیٰ رضا نے رات گئے تھیم پارک کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر واسا کی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ 24 گھنٹے مسلسل کام کر رہی ہیں جبکہ پاک فوج کے افسران اور ایم ڈی واسا بھی آپریشن میں شریک ہیں۔
نکاسی آب کے لیے بھاری مشینری تعینات کی گئی ہے، جس میں 20 ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر ہیوی مشینری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق جلد ہی تھیم پارک سے مکمل پانی کا نکاس کر لیا جائے گا۔
ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائی جائے، شہریوں کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور معمولات زندگی جلد بحال کیے جائیں گے۔