ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی کا نام سامنے آگیا

 ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی کا نام سامنے آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : ندیم خان ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی تعینات۔ شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی میں رد و بدل کردیا گیا ۔
 سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کی پی سی بی میں باضابطہ واپسی ہوگئی ہے۔انہیں پی سی بی کا ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ ندیم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔وہ تمام معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ندیم خان اس سے قبل ڈائریکٹر اکیڈمیز اور ڈومیسٹک کرکٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔دوسری جانب قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق انٹر نیشنل کرکٹر جنید ضیا جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ بن گئے ہیں۔