پاکستان جی 20 کے اجلاس میں کیوں شامل نہیں؟ نواز شریف نے اہم وجہ بتادی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو یہ جی 20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا۔

تفصیلات کے مطاق لندن میں نواز شریف نے حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ پڑوسی ملک بھارت میں جی 20 کا اجلاس ہو رہا ہے، اور پاکستان اس میں شریک نہیں، سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو یہ جی 20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا۔ پاکستان خود جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا۔ 

 اہلیہ کی برسی کے سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کلثوم نواز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔