سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر پیغام، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت بانی پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قائدؒ کے خواب کی تعبیر کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، غریب اور امیر کیلئے ایک پاکستان بنانا عمران خان کا عزم ہے، انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قائدؒ کے پاکستان کو عملی تعبیر دیں گے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ایسا پاکستان جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے گا، قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قوم کو ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے سنہری اصول اپنانے کی تلقین کی ہے، پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے اتحاد، ایمان اورتنظیم کے سنہری اصولوں پر چلنا ہوگا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قائداعظم ؒکے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے، ہمیں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا رلانا ہوں گی، قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے۔