ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچے کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک، شیخ محمد بن راشد کی تعریف

بچے کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک، شیخ محمد بن راشد کی تعریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کےحکمران عالی جناب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک کم عمر اماراتی بچے کی قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، اور بچے کی خوبصورت آواز اور جذبے کی تعریف کی۔

شیخ محمد بن راشد نے پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اللہ کے کلام میں روشنی، ہدایت اور رحمت ہے۔ یہ آنے والی نسلوں کے لیے حفاظت اور برکت کا ذریعہ ہے۔ اللہ ہمارے بچوں کی حفاظت فرمائے اور انہیں برکت دے۔ عبد الرحمن الحمادی نے اپنی خوبصورت آواز سے میرا دل خوش کر دیا۔‘‘

ویڈیو میں عبدالرحمن الحمادی نامی یہ  بچہ سورۃ البلد کی آیات نہایت پُر اثر انداز میں تلاوت کرتا نظر آتا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے ہزاروں صارفین نے شیئر کیا اور بچے کی قرآت، لہجے اور جذبے کی بھرپور تعریف کی۔

متعدد صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت بچے قوم کا فخر ہیں، جبکہ کئی افراد نے شیخ محمد بن راشد کی جانب سے حوصلہ افزائی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔