ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کےسرکاری سکولوں میں ہراسگی کمیٹیاں قائم کرنےکافیصلہ

پنجاب کےسرکاری سکولوں میں ہراسگی کمیٹیاں قائم کرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طالبات کیلئے محفوظ اور باعزت تعلیمی ماحول یقینی بنانے کے لیے  تمام سرکاری اداروں میں ہراسگی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت ہر اسکول میں کم از کم 3 اساتذہ پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔کمیٹی میں خواتین کی مناسب نمائندگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ کمیٹیاں جنسی ہراسگی کی شکایات کو خفیہ اور مؤثر انداز میں نمٹائیں گی۔شکایات کا ریکارڈ ضلعی تعلیمی اتھارٹی کو ارسال کیا جائے گا۔
تمام اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر کمیٹیوں کی رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کرائیں۔