ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پھر6.3 شدت کا زلزلہ،خوف و ہراس پھیل گیا

 پھر6.3 شدت کا زلزلہ،خوف و ہراس پھیل گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )افغانستان ایک بار پھر6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

 غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمال مغربی افغانستان میں علی الصبح کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر ہیرات سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

 دوسری جانب افغانستان میں 4 روز قبل آنے والے زلزلے سے اموات کی تعدادتین ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں،افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبے ہرات میں زلزلے سے 2 ہزار گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے، پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔