یمن کے حوثی جنگجوؤں کی فلسطینیوں کی حمایت میں امریکہ کو بڑی دھمکی

Hothi warlord, Yamen, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یمن کے حوثی گروپ نے  امریکا کو  خبردار کیا ہےکہ  اگر  امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو  حوثی قبیلہ ڈرون  اور  میزائلوں سے اس کا جواب دے گا۔

حوثی قبائلی جنگجوؤں کےسربراہ عبدالمالک الحوثی کا کہنا ہےکہ امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو ڈورن اور میزائلوں سے جواب دیں گے۔

عبدالمالک الحوثی نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں امریکی مداخلت پر ڈورن اور میزائلوں سے حملوں سمیت دیگر عسکری اقدامات کریں گے۔ 

حوثی سربراہ نےایک بیان میں کہا کہ  جب غزہ کی بات آئے تو  یہ ہماری ریڈ لائن میں شامل ہے، غزہ میں مزاحمتی گروپوں سے تعاون اور مدد کے لیے بھی تیار  ہیں۔

 امریکا نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے اپنا جنگی بحری بیڑہ بحیرہ روم میں تعینات کرنے کے لئے روانہ کردیا ہے۔

 امریکا کی جانب سے بھیجے جانے والے بحری بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5  تباہ کن بحری جہاز شامل ہیں۔

گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ بھی علاقے میں اپنی طاقت بڑھائےگی، اسرائیلی فوج کے لیے مزید فوجی سازو سامان، لڑاکا طیارے، ہتھیار اور گولہ بارود بھی بھیج رہے ہیں۔

امریکا کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں ایران کی ممکنہ مداخلت روکنے کیلئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنےکے اعلان پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت قرار دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہےکہ امریکی بحریہ کی کمک بھی اسرائیلی فوج کا مورال بلند نہیں کر سکےگی۔