ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لئے اہم خبر

انٹرمیڈیٹ،طالب علم،داخلہ، آن لائن ،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب کے 733 سے زائد سرکاری کالجز میں درخواستوں کی آن لائن وصولی جاری ہے، انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔
لڑکیوں کا رجحان میڈیکل جبکہ لڑکوں کا کمپیوٹر سائنس کی طرف ہے، طلبہ کی انجینئرنگ میں دلچپسی کم ہو گئی۔ایف اے کیلئے 78 ہزار، آئی سی ایس 64 ہزار اورپری میڈیکل کیلئے 50 ہزار طلبہ نے اپلائی کیا۔

پری انجینئرنگ کیلئے 12 ہزار، آئی کام کیلئے 10 ہزاراور ڈی کام کیلئے 4 ہزار سے زائد طلبہ نے درخواستیں بھیجیں،پری میڈیکل کیلئے 72 فیصد درخواستیں لڑکیوں اور پری انجینئرنگ کیلئے 59 فیصد لڑکوں نے جمع کرائیں۔داخلے کیلئے آن لاءن درخواستیں 30 نومبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔