نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ رانا تنویر نے بتادیا

Rana Tanveer Hussain
کیپشن: Rana Tanveer Hussain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر کا کہنا ہے کہ نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے۔

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں،کوئی مائی کا لال اسلام آباد پرچڑھائی کرکے دکھائے،کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔

(ن) لیگ کے قائد کی وطن واپس پر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے جبکہ ہم پنجاب میں بھی آئینی طریقے  سے تبدیلی لائیں  گے۔