سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سردر ہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : اسکردومنفی07، لہہ منفی05، زیارت منفی 03،گلگت منفی02 ،چترال اوراستور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے ۔خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد(صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہےگا ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع بھی کی جارہی ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد (صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد ر ہنے کا امکان ہے ۔