ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد

 طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پرائیویٹ سکولوں نےحکومتی احکامات ہوامیں اڑادیئے، سموگ کےباعث تعلیمی اداروں میں آؤٹ ڈورسرگرمیوں پرپابندی، پابندی کےباجودتعلیمی اداروں کےٹرپ سیروتفریحی کےغرض سےپارکوں کارخ کررہے۔

آؤٹ ڈورسرگرمیوں سےبچوں کی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہونےکاخدشہ ہے، جوائےلینڈ ، جلو پارک، سفاری پارک ، چڑیا گھر میں سکولز کا رش لگ گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تعلیمی اداروں کوحکومتی احکامات پرعملدرآمدکروانےمیں ناکام نظر آنے لگی، پرائیویٹ سکولزکوبچوں کاٹرپ لے جانےکیلئےمتعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیزسےاجازت نامہ لینالازم ہوگا۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق پرائیویٹ سکولزبغیراجازت نامہ کے سکول ٹرپ لےجانےلگے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا تھا کہ حکومت نےآؤٹ ڈورسرگرمیوں پرمکمل پابندی عائدکررکھی ہے،شکایت ملنےپرمتعلقہ سکولز کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔