اعظم خان کی وفات پر دِلی دکھ ہوا، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, City42, Azam Khan Chief Minister Khyber Pakhtoonkhwa,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلی اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں اعظم خان مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعلی خیبرپختونخوااعظم خان کے انتقال پر  مجھےدلی دکھ ہوا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اعظم خان مرحوم کی وطن اور خیبرپختونخوا کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔آمین