نومبر  میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

نومبر  میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف: شہر میں چلتی تیز اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو سرد کر دیا، درجہ حرارت نمایاں کمی کیساتھ 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔

گزشتہ روز بارش سے سموگ کے دھندلے بادل بھی چھٹ گئے ، اے کیو آئی مجموعی شرح 173 ریکارڈ ۔شہر بھر میں نومبر  میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائیگ، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کے کوئی امکانات ظاہر نہیں کیے گئے۔ گزشتہ روز بارش سے سموگ کا زور ٹوٹ گیا، فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آگئی۔ ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح183 ہے۔ فیز8 ڈی ایچ اے184، ایچیسن کالج 190، شاہراہ قائداعظم 178 ائیرکوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا ہے۔