انورعباس: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ذاتی ایلچی ژاں آرنو کی اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، ژاں آرنو کاکہناتھا کہ یو این سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور رابطوں سے آگاہ کیا،اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکرکیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔