اشرف خان:قطر سے پاکستان کیلئے ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوگیا ۔
ذرائع شپنگ لائنزکے مطابق پاکستان کیلئے قطر سے تیسرا این این جی جہاز خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوگیا ہے ، ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز کے جزیرے ہنگم سے آگے بڑھ رہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ درآمدی ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جارہی ہے ،ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر 30 اپریل کو بھی لنگر انداز ہوا ۔