سٹی 42 : امریکی ناظم الامور نیٹیلی بیکر نے آج نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان و امریکہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے امریکہ اور ایران کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔
نائب وزیرِ اعظم نے سنگاپور کے ذریعے پاکستانی اور ایرانی سمندری کارکنوں (سی فیررز) کی وطن واپسی میں امریکہ کے جاری تعاون کو بھی سراہا ۔