ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹھٹھہ کے قریب مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

 ٹھٹھہ کے قریب مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹھٹھہ میں جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، انجن سمیت 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی لوپ لائن میں داخل ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔  بریک فیل ہونے کے باعث مال گاڑی سیفٹی بلاک توڑ کر پٹڑی سے باہر آگئی۔

 حادثے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  ریلوے حکام اور عملے نے موقع پر پہنچ کر بحالی کا کام شروع کر دیا۔