سٹی 42 : مانسہرہ میں دو بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے تھانہ خاکی کی حدود ہمشیریاں ڈبی میں دو مصوم بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچوں لاشیں نہر سے نکال لی گئی ۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والے بچوں کی شناخت ادم نور اور خزیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں 10 سال اور 12سال ہے، بچے شادی پر آئے ہوئے تھے ۔