سفیر رضا: آزادکشمیر میں تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس نے مظفر آباد، میرپوراور پونچھ ڈویژن کے کمشنرز کو مکتوب جاری کردیے ، جس میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور مشکوک اشیاء کھلونا بم پھینکے جانے کی اطلاعات ہیں۔
سرکلر کے مطابق بن پھٹے بموں (UXBS) کی موجودگی کی رپورٹ ہے، آئندہ دنوں میں بھی بڑی تعداد میں خطر ناک اشیاء کی موجودگی کے واضح امکانات ہیں، ان اشیاء ، کھلونا بموں سے شہری آبادی کو جانی و مالی نقصانات پہنچے کا اندیشہ ہے، تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے قبل بچوں کو خطرات سے بچانے کے لیے مکمل سرچ اینڈ سویپ کروانے کی اشد ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ بروقت مطلوبہ حفاظتی اقدامات کرے ۔
