سٹی 42: مختلف شہروں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے
ناروال
نارووال میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ٹھنڈی ہواؤں اور بارش سے ایک پھر سے موسم ٹھنڈا ہوگیا نارووال شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے
پسرور
پسرور میں تیز آندھی کا سلسلہ شروع ہو گیا،
نوشہرورکاں
نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں گردآلود اندھی آگئی نوشہرہ ورکاں میں گرج چمک کے ساتھ گرد الود تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے اور گردونواح میں بجلی بند ہوگئی ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا
کامونکی
کامونکی شہر وگردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہورہی ہے بارش سے گرمی کاڑور ٹوٹ گیا،بارش کے شروع ہوتے ہی حسب روایت بجلی غائب ہوگئی
فیصل آباد
فیصل آباد: شہر بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں ، ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگئی ،شہر بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ اور گردونواح میں گردآلود اندھی،ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے تیز گرد الود تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں
لاہور
لاہور میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور اطراف میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلنے لگیں ،ہاکی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ژالہ باری بھی جاری ہے ، مال روڈ ، گڑھی شاہو ، ٹاون شپ ، جوہر ٹاون ، ماڈل ٹاؤن ، علامہ اقبال ٹاؤن فیروز پور روڈ اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش اور تیز ہوا سے موسم خوش گوار ہوگیا
مظفر آباد
مظفرآباد اور گردونواح میں ہلکی بارش شروع ہوگئی ،: آسمان پہ گہرے سیاہ بادل چھاگئے ،: بارش سے موسم خوشگوارہوگیا،، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے
حیدرآباد
گرمی کی شدید لہر کے بعد حیدرآباد میں بوندا باندی شروع ہوگئی ، بوندا باندی کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا