ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عائد

غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کمشنر کراچی نے اس حوالے سے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، غیر قانونی مویشی منڈی قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور مال ضبط کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کراچی کی انتظامیہ نے شہر کے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے۔ مویشی منڈی انتظامیہ کو پارکنگ، صفائی ستھرائی اور مکمل سیکیورٹی رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔