سٹی42:زیادہ آبادی والے شہر آہستہ آہستہ زمین میں دھنسنے لگے, امریکا کے 28 سب سے زیادہ آبادی والے شہر زمین میں دھنسنے کے خدشات بڑھنے لگے۔
امریکا کے 9 بڑے شہر جن میں نیویارک، شکاگو، ہیوسٹن، ڈیلس، فورٹ ورتھ، کولمبس، سیئیٹل، ڈینور اور ڈیٹرائٹ میں زمین دھنسنے کی اوسط رفتار سالانہ 2 ملی میٹر سے زیادہ ہے۔ صرف ہیوسٹن میں 42 فیصد علاقہ 5 ملی میٹر فی سال سے تیزی سے نیچے جا رہا ہے اور 12 فیصد علاقہ 10 ملی میٹر سالانہ سے بھی زیادہ دھنس رہا ہے۔فورٹ ورتھ اور ڈیلس کے زمین میں دھنسنے کی رفتار 4 ملی میٹر فی سال سے بھی زیادہ ہے۔
تبدیلی کی بڑی وجہ سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرات ہیں۔ یہ عوامل لوگوں کی رہائش اور ملکی معیشت کے لیے سنگین نتائج کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
نیچر سٹیز نامی جریدے میں شائع تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے شہروں کے زمین میں دھنسنے کی یہ صورتحال ہر جگہ پائی جاتی ہے۔ عہدیداروں اور ذمہ داروں کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
شہروں کے دھنسنے کی بڑی وجوہات میں پہلی وجہ زیر زمین پانی کا زیادہ استعمال ہے۔ زیر زمین پانی نکالنے سے زمین خالی ہو کر بیٹھنے لگتی ہے۔
دوسری وجہ تیل اور گیس نکالنے سے بھی زمین کی ساخت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔تیسری وجہ عمارتوں کا وزن ہے۔ بھاری عمارتیں زمین پر دباؤ ڈالتی ہیں۔ جن سے زمین نیچے دھنستی ہے۔چوتھی وجہ شدید بارشیں اور طوفان ہیں جو زمین کو متاثر کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زمین کے مختلف حصوں کا مختلف رفتار سے دھنسنا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس سے عمارتیں ایک طرف جھک سکتی ہیں۔ سڑکوں اور دیگر ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔