قذافی بٹ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز وی آئی پی سیکورٹی دینے کا فیصلہ۔
وزارت داخلہ میں تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر مریم نواز کوسیکورٹی دینے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو پولیس کی سیکیورٹی کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کی سیکیورٹی بھی دی جائے گی۔
مریم نواز کو وفاقی دارلحکومت میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہو گی۔دوسرے صوبوں کے اضلاع میں متعلقہ پولیس سیکیورٹی فراہم ہو گی۔مریم نواز کی ریائشگاہوں پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔مریم نواز کو سیکیورٹی بطور نائب صدر مسلم لیگ ن دی جارہی ہے۔