ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور نے شہریوں کو نوید سنادی

کمشنر لاہور نے شہریوں کو نوید سنادی
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: کورونا ویکسی نیشن سہولت کا دائرہ کار وسیع، کل سے 40سال سے زائد عمر کے شہری کسی بھی سنٹر سے ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک  پیغام میں کہا ہے کہ 12 مئی سے چالیس سال اور اسے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہری کسی بھی سنٹر سے ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا ویکسین رجسٹرڈ شہریوں کو اجازت دی ہے۔کیپٹن عثمان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں تمام کورونا ویکسی نیشن سنٹرز عید کی دو چھٹیوں کے علاوہ کھلے رہیں گے۔ 

کورونا کے جان لیوا وار جاری ہیں اور ایک مرتبہ پھر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں کورونا مزید 43 قیمتی زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 704 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں 879 مریض داخل ہیں کورونا کے 560 مصدقہ مریضوں کاعلاج جاری ہے،224 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیاگیا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن، کمشنر نے لاہوریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 113 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 106 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہوگئی۔