ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف

ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک؛ ایران جنگ کے 12 روز میں ایرانی حملوں میں اب تک کتنے امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں پینٹاگون نے بتا دیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایران جنگ میں اب تک 8 امریکی فوجی ہلاک اور 140 کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان پینٹاگون شان پارنیل کے مطابق زخمی ہونے والے 140 فوجیوں میں زیادہ تر معمولی زخمی ہیں اور ان میں سے 108 تو ڈیوٹیوں پر واپس آ چکے ہیں۔

شان پارنیل نے بتایا کہ 8 فوجی شدید زخمی ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح کی طبی امداد مل رہی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ زخمی ہونے والے امریکی فوجی کب اور کہاں زخمی ہوئے۔

  پینٹاگون کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں یکم مارچ کو کویت اور سعودی عرب میں 7 امریکی فوجی مارے گئے تھے جبکہ ایک امریکی فوجی کی موت 6 مارچ کو کویت میں وقت پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی، جس کے بعد ایران جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔