ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت کالجز عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت کالجز عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آزاد نہڑیو:سندھ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبے بھر کے تمام کالجز کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ کالجز ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اور نجی کالجز 16 مارچ 2026 سے 31 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔ اس دوران طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی تاکہ تعلیمی عمل متاثر نہ ہو۔

محکمہ کالجز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سندھ حکومت کی کفایت شعاری اور توانائی بچت پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی کالجز پر یکساں طور پر ہوگا۔

حکام کے مطابق کالجز بند رہنے کے دوران طلبہ کو آن لائن کلاسز کے ذریعے تدریسی عمل جاری رکھا جائے گا اور تعلیمی اداروں کو اس سلسلے میں ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔