ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد،  ملازمین کیلئےاسٹاف روٹیشن پالیسی نافذ 

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد،  ملازمین کیلئےاسٹاف روٹیشن پالیسی نافذ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) نے اپنے تمام ملازمین کے لیے اسٹاف روٹیشن پالیسی نافذ کر دی ہے۔

ہدایات کے مطابق ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز کے تمام ونگز کو نوٹیفکیشن کی روشنی میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ملازمین کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جو گریڈ 1 سے 16 تک ہفتہ وار آفس ٹائمنگ اور ورکنگ ڈیز کا تعین کرتا ہے، اور یہ روسٹر دو ماہ کے لیے نافذ ہوگا۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے تمام ونگز میں ملازمین کی حاضری اسٹاف روٹیشن کے تحت یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی وقت دفتر میں 50 فیصد سے زائد عملہ موجود نہیں ہوگا۔

تمام ونگز کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ضرورت پڑنے پر اسٹاف روٹیشن پالیسی میں ردوبدل ونگ ہیڈ کی صوابدید پر ممکن ہوگا۔

مزید براں، ٹیکس دہندگان اور ٹیکس کلیکشن کے لیے ایڈمنسٹریشن ونگ کو بھی اس تبدیلی کے بارے میں آگاہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ خدمات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔