ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف  نے  انقلابی فیصلے   کرلیے ۔پنجاب میں سکول ایجوکیشن کیلئے ”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔
80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا،سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزمیں 89 فیصداضافہ ہوا۔ پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار ہوگئی،آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز کےبعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114ہوگئی،آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں تین گنا تک اضافہ ہوا،طلبہ کیلئے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد تین لاکھ 71ہزار سے پانچ لاکھ 23ہزار ہوگئی 

ایک ہی طرز کے نئے اور جدیدسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ 
پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدیدسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ، پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بنے گا،

سٹیٹ آف دی آرٹ لیب
وزیراعلیٰ مریم نوازکا میٹرک ٹیک کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا ، کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی 


ٹیکسٹ بک بورڈ کی نصابی کتابوں کے پراجیکٹ میں ایک ارب روپے کی بچت کا ریکارڈ کی گئی ،وزیراعلیٰ کی سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کیلئے 90دن کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا متعدد اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اجراء کیلئے اقدامات کا حکم دیا گیا 

 پی آئی سسٹم کا  نفاذ
ایجوکیشن افسروں اور اساتذہ کارکردگی چانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم نفاذ کرنے کی ہدایت کردی ، لاہور کے 338سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کردیا ، سرکاری سکولوں میں انگلش بول چال کے انٹرنیشنل کورسز کرانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ۔
سکولوں کے سامنے روڈ ز پر زبیرا کراسنگ بنانے کی ہدایت پر سختی عملدرآمد کا حکم دے گیا ،پنجاب میں پہلی مرتبہ مارچ میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر کتابوں کی فراہمی کا ہدف کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ،
سکولوں کے پانچ اساتذہ برٹش کونسل کے تعاون سے سکاٹ لینڈ کا مطالیاتی دورہ کریں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز کی بلال حسین، وقاض احمد، جہانگیر احمد اور یاسمین صادق کو مبارکباد دی 
نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا ، ایرلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن سنٹر میں بچوں کی تعداد 250سے بڑھا کر1200کرنے کی ہدایت کردی 
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے،پڑھائیں نہ پڑھائیں تنخواہ مل جاتی ہے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا،سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں،سرکاری سکولوں کا معیار اعلیٰ پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانا ویژن ہے،