ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نو مئی واقعات؛ ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس، وکیل درخواستگزار کو تیاری کیلیے مہلت مل گئی

نو مئی واقعات؛ ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس، وکیل درخواستگزار کو تیاری کیلیے مہلت مل گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لیے وقت دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلوں پر مختصر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت عظمیٰ نے تیاری کے لیے وکیل درخواست گزار کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ روز بھی عدالت نے نو مئی کے تمام کیسز یکجا کرکے عید کے بعد تک ملتوی کی تھی۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer