وزیراعظم سے آرمی چیف اور ائیر چیف کی ملاقاتیں،سکیورٹی کی صورتحال پر مشاورت

Shahbaz Sharif, Gen Asim Munir, Prime Minister, Chief of Army Staff, Army Chief, Air Chief Marshal, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی ہے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی ملاقات کی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں کی ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔