وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رمضان المبارک کی آمد پر اہل اسلام کو مبارکباد

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رمضان المبارک کی آمد پر اہل اسلام کو مبارکباد
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر اہل اسلام کو مبارکباد دی گئی ہے۔ 

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں نصیب ہو نا اللہ کریم کا احسان ہے۔ رمضان المبارک  کے دوران اپنے اردگرد محروم اور ضرورت طبقے کو بھی یاد رکھیں۔ ہر صاحب ثروت اپنے دستر خوان میں غرباومساکین کو بھی رضا الٰہی کےلئے شریک کرے۔ رمضان المبارک میں مظلوم کشمیری اورفلسطینی بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھا جائے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ روزہ  عبادت ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقی نظم و ضبط کی تربیت بھی ہے۔ نگہبان رمضان پیکیج کے تحت سواتین کروڑ مستحقین کو ان کی دہلیز پر اشیاء خوردونوش مہیا کی جارہی ہے۔