پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو رہا کر دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو رہا کر دیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو رہا کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے فیملی ذرائع نے دونوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جنہیں رات گئے رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ریلی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ایم پی اے میاں ہارون اکبر کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جبکہ میاں محمود الرشید کے بیٹے کو شادمان میں ریلی سے حراست میں لیا گیا تھا۔