ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق گورنر پنجاب کو مسلم لیگ (ق) میں بڑا عہدہ مل گیا

سابق گورنر پنجاب کو مسلم لیگ (ق) میں بڑا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو پاکستان مسلم لیگ (ق)  پنجاب کا صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور  گزشتہ روز  ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت سے ملاقات کی تھی اور خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے اور  یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ انہیں پارٹی میں اعلیٰ   عہدہ دیا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق چوہدری سرور نے صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات  کی ہے ، چوہدری سرور کل ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، چوہدری سرور مسلم لیگ ق کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔ 

Bilal Arshad

Content Writer