ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان میں کس چیز پر کتنی سبسڈی ملے گی؟  پیکج کی منظوری دیدی گئی

Ramdan package,Punjab cabinet
کیپشن: Ramzan bazar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب حکومت کی رمضان کی تیاریاں، کابینہ کمیٹی نے 8 ارب کے پیکیج کی منظوری دے دی۔ 
 صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں 8 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظور دی گئی۔رمضان پیکیج حتمی منظوری کے لئے پنجاب کابینہ کو بھجوا یا جائے گا۔ اجلاس میں سال 2022 ء کے رمضان بازاروں میں 2021ء کی قیمتوں کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلہ 375روپے میں ملے گا۔ زرعی فیئرپرائس شاپس پر آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 13آئٹمز عام مارکیٹ سے 25فیصد کم نرخوں پر ملیں گے۔رمضان بازاروں میں سبزیا ں، پھل اور دالیں سستے داموں فراہمی پر1 ارب 25کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ صوبے بھر میں 317رمضان بازار 25شعبان سے 27رمضان تک لگیں گے۔رمضان بازار وں کے اوقات کار صبح 9بجے سے افطار تک ہوں گے۔ 21رمضان سے رمضان بازار عید بازاروں میں بدل جائیں گے۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماہ مقدس میں کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لئے خزانے کے  منہ کھول دیے۔ رمضان المبارک کے دوران 8 ارب روپے کا بڑا ریلیف پیکیج دیا گیا ہے،رمضان المبارک بازاروں میں رش کی صورت میں کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام بنایا جائے۔ صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔