اپنا گھر اب حقیقت، کم آمدنی والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اپنا گھر اب حقیقت، کم آمدنی والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی بنک نے پاکستان کے لیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ‏۔قرض فراہمی سے گھروں کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

 تفصیلات کےمطابق عالمی بنک نے پاکستان کے لیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ‏۔قرض کی رقم ہاؤسنگ منصوبوں،پنجاب اربن لینڈ سسٹم کے لئے فراہم کی جائے گی۔قرض کی رقم سے کم آمدنی والے افراد کو گھر بنانےکے لئے قرض دیا جائے گا۔

 عالمی بنک ذرائع کا کہناتھا کہ قرض کی رقم پنجاب ہاؤسنگ پروگرام میں بھی استعمال کی جائے گی۔قرض فراہمی سے گھروں کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔‏8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پاکستان ہاؤسنگ فنانس پراجیکٹ کے لئےخرچ کی جائے گی۔ ‏15 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب اربن لینڈ سسٹم پراجیکٹ پر خرچ ہو گی۔‏20 کروڑ ڈالر پنجاب ہاؤسنگ پروگرام کے لیے خرچ کی جائے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر