ریواز گارڈن؛خواجہ سرا پر تشدد کی انتہا

ریواز گارڈن؛خواجہ سرا پر تشدد کی انتہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے ریواز گارڈن میں خواجہ سرا پر تشدد اور گھر میں توڑ پھوڑ ،متاثرہ خواجہ سرا نے اندراج مقدمہ کے لیے ساندہ پولیس کو درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے ریواز گارڈن میں مقیم خواجہ سرا قیصر برکت عرف رومیکا کے مطابق سابو دوست ظہور نے اپنے دیگر ساتھیوں عابد ،خرم اور دیگر کے ساتھ مل کر تشدد کیا ۔ ظہور اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر آیا ۔ملزمان نے پہلے مجھے مارا بعد میں گھر میں ٹور پھوڑ کی ۔ خواجہ سرا کے مطابق ملزمان میرا فلیٹ مجھ سے ہتھیانا چاہتے ہیں۔ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ۔پولیس کے مطابق رومیکا کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer